ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستانی مریض کا فوری طور پر سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں عرصہ دراز سے سلطنت میں مقیم ایک پاکستانی کی اپیل پر اس کا فوری علاج کرانے کا حکم صادر کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی تارک وطن نے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہیں، اگر اس کا علاج فوری طور پر کسی سرکاری ہسپتال نہ کرایا گیا تو وہ زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔
بعد ساعات من نشرها..
— أخبار السعودية (@SaudiNews50) April 4, 2019
.#ولي_العهد الأمير محمد بن سلمان يتفاعل مع حالة "المقيم الباكستاني"، ويوجه بعلاجه في مستشفى القوات المسلحة.
.#السعودية #المملكة pic.twitter.com/crvf1ReOtM
پاکستانی تارک وطن کی اپیل پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت حکم دیا کہ مذکورہ مریض کو فوری طور پر ملٹری ہسپتال داخل کرایا جائےجہاں ان کا علاج سرکاری خرچ پر بالکل مفت ہو گا۔