پولیو کے خطرے کی گھنٹی پھر بج اٹھی، 12 شہروں میں وائرس کی تصدیق

Last Updated On 18 April,2019 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے 12 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، پولیو پروگرام کے مطابق گٹر کے پانی میں وائرس کی تصدیق خطرے کی گھنٹی ہے جس پر حکومت نے راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ملک میں پولیو کا مرض پھر سر اٹھانے لگا، 12 بڑے شہر خطرناک پولیو وائرس کی زد میں آ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور، لاہور، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ میں پولیو وائرس موجود ہونے کا پتہ چلا، پولیو پروگرام کے مطابق گٹر کے پانی کے تجزیئے سے  پی ون پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

زندگی بھر معذوری میں مبتلا کرنے والی بیماری پھیلنے کے انکشاف پر حکومت نے راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیو پروگرام میں مردان، بنوں، وزیرستان، حیدرآباد، سکھر اور قمبر بھی شامل ہیں۔