وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 17 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 16 April,2019 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، ایمنسٹی سکیم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ 17 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں چئیرمین اوگرا اور اتھارٹی کے ممبران کی تنخواہ کے حوالے سے فیصلہ بھی متوقع ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں میں نئی تعیناتیوں کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائیگا۔

کابینہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری دیگی۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دیگی۔ کابینہ سیزن کے لیے گندم خریداری کی منظوری دیگی۔