جیکب آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر میاں سومرو کو دل میں تکلیف کے باعث شہباز ائیر بیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال حکام کے مطابق میاں سومرو کی حالت بہتر ہے۔
خیال رہے محمد میاں سومرو ماضی میں چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائر رہے۔ محمد میاں سومرو چیئرمین سیںیٹ، قائم مقام صدر اور نگران وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔