اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے گزشتہ رات پاکستانی فورسز پر ہونیوالے حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے افغانستان کی سرزمین استعمال کیے جانے پر شدید احتجاج کیا۔ گزشتہ رات دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ نصب کرنیوالے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور حملہ کیا دہشت گردوں کے حملے میں تین فوجی شہید اور سات زخمی ہوئے تھے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی کی نتیجے میں متعدد دہشت گرد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان نے افغانستان سے اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔