اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وزیراعظم کے قوم سے وعدے کی جانب آج پہلا قدم ہے۔ ادارے آزاد ہیں، قانون کی سربلندی کا فرض ادا کر دیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ ادارے آزاد ہیں، قانون کی بالادستی وزیراعظم کا مشن ہے جو جاری رہے گا۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے بے نقاب ہو گئے، جب بھی نیب ان کو بلاتا ہے تو یہ بہانے تراشتے ہیں۔ ملک میں امیر اورغریب کیلئے مختلف قانون نہیں، سب کو قانون کے تابع ہونا ہو گا۔