پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس، سماعت 22 اگست تک ملتوی

Last Updated On 23 July,2019 05:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں وزارت قانون کی درخواست پر 22 اگست تک کا وقت دے دیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کيس کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے کی۔ وزارت قانون کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 6 وکلا کا پینل بنانے کے لیے خطوط لکھے ہیں، تین نے جواب نہیں دیا۔

جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیا کہ اب تک کيا اقدامات کيے گئے ہيں؟ سیکرٹری قانون نے کہا کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ بہتر وکلا کا پینل بنا سکیں۔

جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کيا آپ کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ سیکرٹری قانون نے کہا کہ ہميں عیدالاضحیٰ تک کاوقت دے دیں۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔