اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کی کوئی اطلاعات نہیں، اخباروں اور خبروں میں آنے اور نا آنے کا پڑھا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ کے ہمراہ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
بعد ازاں وزیر داخلہ کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ تمام شعبوں کا ویزٹ کروں گا۔ پولیس کا شعبہ سب سے زیادہ پسا ہوا ہے۔ پولیس پر تنقید بجا مگر ان کی قربانیوں کو بھی سامنے لانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیکورٹی اور اکانومی کا چیلنج درپیش ہے۔ حکومت کی نیت صحیح ہے، جلد مشکلات پر قابو پا لیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغان گروپوں سے مذاکرات کے حوالے سے میرا کوئی کردار نہیں ہے، یہ وزارت خارجہ کا ایشو ہے، ان سے ہی پوچھا جائے۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کی کوئی اطلاعات نہیں، اخباروں اور خبروں میں آنے اور نا آنے کا پڑھا ہے۔