لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کے مطابق ان کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہے، وہ دو مئی کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہے، وہ دو مئی کوعدالت پیش ہونا چاہتے ہیں، وطن نہ آنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ پرویز مشرف اور انکی فیملی کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان آئیں، ڈاکٹرز نے ان کو سفر کی اجازت دی تو وہ ضرور پاکستان آئیں گے۔