راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو کیبنٹ میں اٹھائیں گے۔
فضائی حدود کی پابندی لگادی تو عالمی دنیا کے سامنے یہ جارحیت ہوگی، کیبنٹ میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہیں اور سفارتی تعلقات نچلی سطح تک ہم لے آئے، اسی لئے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے دی گئی۔
میڈیا کشمیر کے معاملے مثبت کردار اد اکرے ، پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن متوقع ہے ،وزیر اعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر امریکہ جائیں گے ، مسلمانوں میں اتفاق ہوتا تو دنیا میں مسلمانوں کا خون نہ بہتا۔ پریس کانفرنس کے دوران غلام سرور خان نے کہاکہ اس وقت بال ہندوستان کے کوٹ میں ہے اور سب مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارت یہ کہہ کر جواز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر سے مداخلت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدکی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عمران خان ایسا جواب دیں گے کہ مودی بھی یاد رکھے گا۔