آرڈیننس کا اجرا اور واپسی، کابینہ میں شدید اختلافات، قلمدان کی تبدیلی کا امکان

Last Updated On 05 September,2019 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیس ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر سیس آرڈیننس اجراء و واپسی پر حکومت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سیس آرڈیننس کے اجرا اور واپسی کے معاملے پر وفاقی کابینہ میں شدید اختلافات سامنے آیا۔ نظریاتی گروپ کے مطابق وزیراعظم کو غلط مشورے دینے والوں کی وجہ سے حکومت کوشرمندگی ہوئی، آرڈیننس کا مشورہ دینے والے عناصر کا تعین اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مستقبل میں اہم معاملات پر فیصلوں کے جائزہ کیلئے کور گروپ بنانے کی تجویز ہے، اہم معاملات میں کوئی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے کور گروپ جائزہ لے گا۔