لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کو کم کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیا جس پر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اراکین نے مشاورت بھی کرلی ہے۔
فیصلے کے بعد اعجاز چودھری سمیت پارٹی عہدے ختم کردئیے جائیں گے - پنجاب کی تنظیم کو 4 ریجن میں تقسیم کرنے کی تجویز زیرغور ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہاہے کہ صوبائی تنظیموں خصوصاً پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کی اطلاع سراسر من گھڑت ہے۔ اعجاز احمد چودھری پنجاب کے صدر ہیں اور تحریک انصاف کے آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ بلاتصدیق اس قسم کی خبروں کی ترویج غیر اخلاقی، پیشہ ورانہ بددیانتی اور صحافتی اصولوں کیخلاف ہے