لاہور: (دنیا نیوز) میٹرو اورنج ٹرین ٹیسٹ رن شروع کرنے کا پروگرام پھر ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث کل ہونے والا ٹیسٹ رن ملتوی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین جس کا ٹریک ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک بچھایا گیا ہے، اس پر ابھی مکینکل اور الیکٹرک ورک باقی ہے، اس صورتحال کے پیش نظر کل ہونے والا ٹیسٹ رن ملتوی کردیا گیا ہے۔
یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 28 اکتوبر کو ٹیسٹ رن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چینی کمپنیوں کی وزیراعلیٰ کو جمع کروائی جانے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق اورنج ٹرین کا تعمیراتی کام ابھی باقی ہے اور ٹیسٹ رن ابھی ممکن نہیں ہو پائے گا۔