لاہور: (دنیا نیوز) ایم فور موٹروے کے شامکوٹ تا خانیوال سیکشن کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ 34 کلومیٹر کے سیکشن کا افتتاح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔
ایم فور موٹروے کے شامکوٹ سے عبدالحکیم تک سیکشن کی تعمیر مکمل کر کے آج ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا ہے۔ سیکشن کی افتتاحی تقریب شامکوٹ انٹرچینج پر ہوئی جس کے مہمان خصوصی شاہ محمود قریشی تھے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس سیکشن کے کھلنے سے ناصرف شہریوں کی سفری مشکلات کم ہوں گی، بلکہ خطے میں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گے۔
موٹروے کے ایم فور سیکشن کے کھلنے سے ملتان سے لاہور کا سفر 2 گھنٹے 50 مںٹ، فیصل آباد کا دو گھنٹے جبکہ اسلام آباد کا سوا پانچ گھنٹے میں طے ہو گا۔