نواز شریف کا علاج جاری، لندن کے تین بڑے ہسپتالوں میں طبی معائنہ ہوچکا

Last Updated On 26 November,2019 07:41 pm

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قیام کا آج آٹھواں روز ہے، اب تک ان کا لندن کے تین بڑے ہسپتالوں میں طبی معائنہ کرایا جا چکا ہے، جمعرات کے روز پی ای ٹی سکین ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا ماہر امراض قلب ڈاکٹر سیگواٹ، ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس اور پروفیسر ڈاکٹر سائمن مکمل چیک اپ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کا بھی معائنہ کیا۔

مرض کی تشخیص کیلئے معالجین میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی کنسلٹنٹس سے روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کی صحت کے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔