مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، 120 روز میں 2 خواتین سمیت 38 نوجوان شہید کر دیئے

Last Updated On 02 December,2019 03:51 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کو آج 120 روز ہو گئے، بھارت نے 5 اگست سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوران دو خواتین سمیت 38 نوجوانوں کو شہید کیا، 853 کو زخمی کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 4ماہ ہو گئے، دکانیں اور کاروباری مرکز بند ہیں، ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیمی ادارےبھی بند ہیں۔

بھارت نے 5 اگست سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوران دو خواتین سمیت 38 نوجوانوں کو شہید، 853 کو زخمی کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی
رپورٹ کے مطابق متعدد حریت رہنماؤں سمیت 11 ہزار 4 سو سیاسی کارکنوں اور عام افراد کو گرفتار کیا گیا، بھارتی درندوں نے 39 خواتین کو زدوکوب بھی کیا، سری نگر کی جامع مسجد بھی مسلسل بند ہے۔