پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی تصاویری جھلکیاں

Last Updated On 18 December,2019 07:56 pm

لاہور: (علی مصطفیٰ) پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کو اللہ تعالی نے متنوع جغرافیہ اور انواع و اقسام کی آب و ہوا دی ہے۔ پاکستان میں مختلف لوگ، مختلف زبانیں اور علاقے ہیں جو پاکستان کو بہت سے رنگوں کا گھر بنا دیتے ہیں۔ پاکستان میں ریگستان ، سرسبز و شاداب علاقے، میدان، پہاڑ، جنگلات، سرد اور گرم علاقے، خوبصورت جھیلیں، جزائر اور بہت کچھ ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی شہری سیاحت کے لیے پاکستان آ رہے ہیں، امن و امان کے مسئلے کے وجہ سے پاکستان کی سیاحت بہت متاثر ہوئی لیکن پاکستان آرمی کی طرف سے دہشتگردوں کا قلعہ قمعہ کیے جانے کے بعد انتہا پسندی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور شہری سیاحت کے لیے پاکستان آ رہے ہیں جس کی ایک مثال حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ دیکھی جا سکتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے نمبر ون ملک ہے۔

سی این ٹریولر نامی ایک غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو 2020 کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا ہے۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا پاکستان آئندہ سال ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ممکنہ ہجوم کو خوش آمدید کہنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان بھی متعدد بار اپنی تقاریر میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس کے باعث دنیا بھر کے سیاح یہاں سیر و تفریح کے لیے آئیں گے، صرف سیاحت سے قرض اُتارنے میں مدد ملے گی، حکومت کی طرف سے آئے روز نت نئے مقامات تلاش کیے جاتے ہیں اور انہیں حکومت پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا پہلا انٹرویو، دورہ پاکستان کو خوشگوارقرار دیدیا

حکومت کے منشور میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سے دعوے کیے گئے تھے اور آج جب ایک سال گزرنے کے بعد جائزہ لیا جائے تو خوشی ہوتی ہے کہ حکومت نے اس شعبے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں دعوی کیا تھا کہ وہ سیاحوں کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بنائیں گے، سیاحتی مقامات کو ترقی دیں گے اور ہر سال 4 نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے۔

’سیاحت میں مزید بہتری کے لیے حکومت نے نیشنل کوآرڈینیشن ٹورازم بورڈ بھی قائم کیا ہے جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کے نمائندے، سیاحت کے وزرا، سیکرٹریز، فارن آفس اور 7 سے 8 نجی شعبے کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ایک مسئلہ یہ درپیش ہے کہ سیاحت 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی مسئلہ ہے اس لیے صوبوں کو معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے مردہ ادارے میں جان ڈالی گئی ہے اور اسے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے پاکستان نمبر ون سیاحتی ملک

آیئے آپ کو پاکستان کے چند ایسے مقامات کی تصاویری سیر کراتے ہیں کہ کیوں لوگ پاکستان میں سیاحتی حوالے سے نمبر پر ون ہے۔  

شاہی قلعہ لاہور

سست بارڈر گاؤں گوجال

مری

یہ تصویر وزیراعظم عمران نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کی

خیبرپختونخوا کا ضلع چترال

ڈیوسائی نیشنل پارک

عطاء آباد جھیل گلگت بلتستان

نتھیا گلی، ایبٹ آباد

مری ایوبیا

لالوسر جھیل

شنگریلا ہوٹل، سکردو

دریائے سوات کے ساتھ چھوٹا گاؤں

وادی کالام

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

پتریاٹہ، نیو مری

مالم جبہ میں شہری چیئرلفٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے

جھیل سیف الملوک

شندور پولو فیسٹیول میں ہزاروں پاکستانی موجود

سیف الملوک جھیل 

گردوارہ شری کرتارپور پنجاب

وادی نیلم، آزاد کشمیر

ہڑپہ، پنجاب

لالہ زر، وادی کاغان

وادی کیلاش کی خواتین

خنجراب پاس

دھرما راجیلا، ٹیکسلا

کے ٹو پہاڑ

موہنجو داڑو، سندھ

کریم آباد، وادی ہنزہ

وادی کوئٹہ

عطاء آباد جھیل کا خوبصورت منظر

وادی سوات

مٹہ تحصیل، سوات

 بادشاہی مسجد، لاہور

ساحل سمندر، کراچی

مینار پاکستان، لاہور