نواز شریف کو ہسپتال کب داخل کرایا جائیگا؟ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا: معالج ڈاکٹر عدنان

Last Updated On 06 January,2020 09:52 pm

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہسپتال داخل کرانے سے قبل ہیماٹولوجی کلئیرنس ضروری ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کو گردوں کی گریڈ تھری بیماری بھی ہے۔ جونہی ڈاکٹرز کلئیر کرتے ہیں نواز شریف کو ہسپتال داخل کرا دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ ہسپتال کب داخل کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں امریکا سے بھی کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارڈیک انٹروینشن بہت ضروری ہے اور جلد از جلد ہونا چاہیے۔ نواز شریف کی زندگی کیلئے کارڈیک انٹروینشن انتہائی ضروری ہے۔