جھنگ میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، والدہ زخمی

Last Updated On 29 January,2020 10:20 am

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ کے علاقے مسن میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق بچوں کی زخمی والدہ کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ مسن کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 3 افرد ملبے تلے دب گئے۔ چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ والدہ زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر ملبے تلے پھنسے بچوں کی لاشوں کو نکالا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی والدہ رضیہ بی بی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement