صارفین اور تاجر قواعد وضوابط کی سختی سے پاسداری کریں: وزارت صحت

Last Updated On 03 May,2020 06:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزارت صحت نے صارفین، پرچون فروشوں اور تاجروں سے کہا ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران قواعد وضوابط کی سختی سے پاسداری کریں۔

وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قواعد وضوابط پر عمل کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے اثرات کوکم کرتے ہوئے کام کےلئے محفوظ حالات یقینی بنائے جا سکیں گے۔

وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق حکومت نے دکانداروں، منیجرز اور عام شہریوں اور صارفین کے لئے تیار کئے گئے متعلقہ قواعد وضوابط پر عملدرآمد کی شرط کے ساتھ ناگزیر چھوٹے اور بڑے کاروبار کی اجازت دی ہے تاکہ عوام کی ضرورتیں پوری ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری مالکان اور صنعتوں کےملازمین کو ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے۔