لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں شدید گرمی کے ستائے نوجوانوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لئے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس اِن ایکشن تو ہوئی تاہم نوجوان بھی آنکھ مچولی کھیلنے سے باز نہ آئے۔
لاہورمیں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری پر پہنچا تو گرمی کے ستائے شہریوں نے نہر پر ڈیرہ ڈال لیا۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر پولیس اور منچلوں کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی۔
شہری تربوز اور دیگر موسمی پھل بھی ساتھ لائے جس کے سبب نہر کنارے باقاعدہ پکنک کا ماحول بن گیا۔ توبوز کو نہر کے پانی سے ٹھنڈا کیا تو خوش گوار ذائقے نے پکنک کا مزہ دوبالا کر دیا۔