اسلام آباد: (دنیا نیوز) سکھ کمیونٹی کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کا عندیہ دے دیا۔
شاہ محمودقریشی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں کھولی جا رہی ہیں، 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ کے مطابق کوریڈور کھولنے کا فیصلہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیا ہے۔
As places of worship open up across the world, Pakistan prepares to reopen the Kartarpur Sahib Corridor for all Sikh pilgrims, conveying to the Indian side our readiness to reopen the corridor on 29 June 2020, the occasion of the death anniversary of Maharaja Ranjeet Singh.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 27, 2020