اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم سمارٹ لاک ڈان اختیار کرنیوالوں میں سرفہرست ہے، اسی کے ذریعے وبائی صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطن عزیز کو پیہم درست سمت میں رکھنے کی کوششوں میں مدد دینے پر انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
ایک بین الاقوامی انگریزی جریدے جس نے سمارٹ لاک ڈاؤن کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی قرار دیا کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آج سے اگر ہم احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرتے ہیں توبحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پا لیں گے۔
My team was amongst the first to enforce smart lockdowns. I am proud of it for helping me continue to navigate our country through the Covid19 crisis. InshaAllah, from now onwards if we follow SOPs we will see off the worst of this crisis.https://t.co/xC3kBWdxo3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 28, 2020
وزیراعظم نے بلومبرگ میں شائع ہونے والا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس کا عنوان ہے " سمارٹ لاک ڈائونز یورپ کا مستقبل ہیں"۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ملکوں جرمنی پرتگال اور اٹلی نے پورے ملک کو بند کرنے کی بجائے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چھوٹے چھوٹے علاقوں کو بند کر کے مخصوص یا سمارٹ لاک ڈائون نافذ کئے۔
بلومبرگ میں کہا گیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہوتی معمول کی زندگی گزارنے کیلئے یہ طریقہ کار واحد امید ہے۔