کراچی کے ساحل ہاکس بے پر دو بہن بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے

Published On 16 August,2020 08:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ساحل ہاکس بے پر دو بہن بھائی سمیت 4 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، بہن بھائی کی لاشیں نکالی گئی جبکہ دو کو بچا لیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے آپریشن شروع کیا اور فوری طور پر 2 افراد کو بچا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لڑکی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت 16 سالہ ماریا اور 20 سالہ ہوزیما کے نام سے کر لی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔