کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت بارش کا پانی سندھ اسمبلی کے تہہ خانے سے تاحال نہ نکال سکی، نئی عمارت کی مسجد اور کئی دفاتر ڈوب گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر اراکین نے عمارت کے متاثرہ حصے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ اسمبلی کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی جمع ہے۔ بیسمنٹ سے پانی نکالنے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کی مسجد اور لائبریری گندے پانی کے اندر ہے، 12 ارب سے زائد کی لاگت سے نئی اسمبلی عمارت بنائی گئی تھی جس کا پانی میں ڈوبنا لمحہ فکریہ ہے۔ سندھ اسمبلی میں پانی کی موجودگی وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی ہے۔ شدید بدبو اور تعفن سے بیسمنٹ میں کھڑا بھی نہیں ہوا جا سکتا۔