اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ ایکسپریس وے کے مشرقی راستے پر80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے ایکسپریس وے کے مشرقی راستے پر 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
#Gwadar Update: East Bay Expressway progress 80%. Asphalt underway, will boost Port operations big way. #cpec #cpecmakingprogress pic.twitter.com/nSq4EC981v
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 11, 2020
جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں میں کیے جانے والے اقدامات کو بڑے پیمانے پر فروغ ملے گا۔