نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
عمومی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ لوگوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانا عالمی تعلقات کا بنیادی اصول ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے ہمیشہ حق خودارادیت کے اصول کا اعادہ کیا ہےتاہم جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے خصوصی معاملات میں اب تک اس حق کے آزادانہ استعمال سے انکار کیا گیا ہے۔
پاکستانی منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی پر زوردیا ہے کہ اسلام کےخلاف پروپیگنڈہ کی روک تھام کےلئے ایک عالمی دن کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس تجویز کےلئے تمام رکن ملکوں کی حمایت کا خواہاں ہے۔