کراچی: مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس، کیپٹن(ر)صفدر اور مریم اورنگزیب کیخلاف کارروائی کی استدعا

Published On 13 November,2020 03:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت میں مزار قائد کی بے حرمتی کے کیس میں مزار قائد بورڈ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

سٹی کورٹ میں مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر کیپٹن(ر)صفدر، مریم اورنگزیب اور دیگررہنماؤں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مزار قائد کے تحفظ و تقدس سے متعلق قانون کی شقوں کے تحت مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ درخواست کیساتھ وکالت نامہ جمع کرایا جائے گا۔ پیر کو اعتراض ختم کرکے دوبارہ درخواست دی جائے گی۔