لاہور: (دنیا نیوز) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تاریخ کے سیاہ باب سے پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے اچکزئی خاندان اور ہندو کانگریسی لیڈروں کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کر دی۔
تصویر میں محمود خان اچکزئی کے والد عبدالصمد اچکزئی، نہرو اور اندرا گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اسفند یار ولی کے دادا باچا خان نے راجیو گاندھی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
ھندوؤں اور انگریزوں کا غلام کون۔۔۔؟؟؟؟
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) December 15, 2020
شیر دل زندہ دلان لاھوری۔۔یا پھر۔۔نسل در نسل کانگریسی ھندوؤں کی غلامی کرنے والے اور ھر دور کے سامراج کی چاکری کرنے والے غدار النسل محمود خان اچکزئی اور مکس آچار پارٹی PDM کے سیاستدان اور اُن کے آباءواجداد۔۔!!! pic.twitter.com/7OoU75eGQn
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام فیصلہ کرے، انگریزوں کے غلام شیر دل لاہوری تھے یا کانگریسی ہندوؤں کی غلامی کرنے والا اچکزئی خاندان۔ غدار النسل محمود خان اچکزئی، مکس اچار پارٹی کے سیاستدانوں اور ان کے آبا و اجداد نے ہر دور میں سامراج کی چاکری کی۔ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا ملک دشمن بیانیہ تہہ در تہہ کھل کر سب کے سامنے آ رہا ہے۔ بیگم صفدر اعوان اور محمود خان اچکزئی لاہور کی غیور عوام کی توہین کرنے پر معافی مانگیں۔