میانمار میں ہونے والی پیشرفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

Published On 01 February,2021 06:17 pm

اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان نے میانمار میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں توقع ظاہر کی ہے کہ تمام جماعتیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن نتائج کے لئے تعمیری کام کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ ہم میانمار میں ہونے والی پیشرفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس میں شامل تمام جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں اور پر امن نتائج کیلئے تعمیری انداز میں کام کریں گی۔

خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو حراست میں لیا اور ایک سال کی ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔
 

Advertisement