کراچی: (دنیا نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب المرجب 14 فروری بروز اتوار کو ہوگی۔
مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت ہوا جس میں زونل کمیٹیوں کے اراکین شریک ہوئے۔ ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے یکم رجب المرجب 14 فروری بروز اتوار کو ہوگی۔
ان 4 مہینوں میں سے 3 مہینے ( ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم الحرام) تو ایک ساتھ پے در پے آتے ہیں البتہ رجب کا مہینہ ان سے علیٰحدہ اور جداگانہ طور پر ماہِ جمادی الثانی اور ماہِ شعبان کے درمیان آتا ہے۔