اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے عراق کے شہر گارا میں دہشت گردی کے گھناؤنے واقعہ میں 13 ترک شہریوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے بیگناہ ترک شہریوں کی شہادت پر ترکی کی برادر حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکی کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔