سموگ کنٹرول کرنے کیلئے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا عمل جاری

Published On 19 February,2021 09:21 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے بھٹوں کو پرانی ٹیکنالوجی سے زگ زیگ پر منتقل کرنے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، مالکان عدم تعاون پر پنجاب حکومت سے نالاں ہیں۔

فضائی آلودگی اور سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے انسداد سموگ اقدامات کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے بھٹوں کو پرانی ٹیکنالوجی سے زگ زیگ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں بھٹوں کا معائنہ اور انہیں زگ زیگ پر منتقل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے۔

ضلع فیصل آباد میں 450 سے زائد بھٹہ جات ہیں جن میں 80 فیصد سے زائد مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت پرانی ٹیکنالوجی سے نئی ٹیکنالوجی پر بھٹے منتقل کر دئیے ہیں، بھٹہ مالکان کہتے ہیں یقین دہانی کے باوجود حکومت پنجاب کی جانب سے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی بھٹہ مزدوروں کو کوئی ٹریننگ اور آگاہی دی گئی ہے۔

پرانی ٹیکنالوجی سے زگ زیگ پر بھٹوں کی منتقلی کے عمل میں جدید سسٹم بارے مزدروں کی تربیت نہ ہونے باعث ان کے بےروزگار ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو جائے گا۔
 

Advertisement