اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بنگلا دیش میں دریا میں کشتی الٹنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے آج ایک ٹویٹ میں بنگلا دیش کی حکومت برادر عوام اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں دریائے Shitalakksya میں سو سے زائد مسافروں پر مشتمل ایک چھوٹی کشتی مال بردار جہاز سے ٹکرا کر الٹنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں سو سے زائد مسافر سوار تھے جس میں سے کچھ ابھی تک لاپتا ہیں۔