وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کریں گے

Published On 30 June,2021 11:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کریں گے۔ حکومت نے اپوزیشن سے معاملات طے کرنے کا پلان بنالیا۔ سپیکر آفس اپوزیشن کو خطاب کے دوران رکاوٹ نہ ڈالنے پر آمادہ کرے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منطور کرلیا۔ فنانس بل میں ترامیم کر کے ٹیکسز کی مد میں 80 سے 90 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق فائلر کی 10 کروڑ سے زائد جبکہ نان فائلر کی اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پر گرفتاری ہوگی۔ گرفتاری اعلی کمیٹی کی منظوری سے ہوگی جس میں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سینئرر ممبر شامل ہیں۔

پولٹری فیڈ پر سیلز ٹیکس ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا۔ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر 2.5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی جبکہ 5 منٹ کے بعد موبائل فون کالز پر 75 پیسے ٹیکس عائد کرنے کی مظومری دے دی گئی۔ خام کپاس پر سیلز ٹیکس 17 فیصد جبکہ سویابین بیج پر بھی 10 سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement