پاکستان اور بھارت کا اپنے زیر حراست قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Published On 01 July,2021 08:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اپنے زیرحراست قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

پاکستان نے 51 شہریوں اور پانچ سو اٹھاون مچھیروں سمیت 609 بھارتی قیدیوں کی فہرست کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے تبادلہ کیا۔

یہ اقدام اکیس مئی 2008ء کو پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ قونصلر رسائی معاہدے کے مطابق ہے جس کے تحت دونوں ملک سال میں دوبار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے بھی نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو 271 شہریوں اور 74 ماہی گیروں سمیت 345 پاکستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کی۔