جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اوران کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا، گھرمیں قرنطینہ

Published On 24 July,2021 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، دونوں میاں بیوی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے این آئی ایچ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر دونوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
 

Advertisement