اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نے توشہ خانہ سے کتنے تحفے لئے؟ حکومت بتائے گی یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ 13 اکتوبر کو فیصلہ کرے گی۔
وفاقی حکومت نے وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کا حکم چیلنج کیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وفاق کے مطابق وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل کلاسیفائیڈ ہے، وفاق کے مطابق اگر وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتا دی تو پاکستان کو نقصان ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار ابرار خالد کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 13 اکتوبر کو توشہ خانہ تحائف کیس کی سماعت کریں گے۔