بابا گرونانک کا یوم پیدائش، سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت

Published On 15 November,2021 08:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کا 552 واں یوم پیدائش 17 سے 26 نومبر تک منایا جا رہا ہے، پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی ہے، بھارت، امریکا، برطانیہ، افغانستان اور کینیڈا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کریں گے۔

افغانستان سے سکھ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں، دس سکھ یاتری طورخم کے رستے پاکستان میں داخل ہوئے، سکھ یاتریوں میں 4 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں، سکھ یاتریوں کا پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا، سکھ برادری کو ہمیشہ مذہبی رسومات ادار کرنے کی اجازت دی گئی۔

دوسری طرف بھارتی سکھ یاتری 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، تقریبات کے دوران سکھ یاتری دربار کرتارپور صاحب بھی جائیں گے۔
 

Advertisement