سندھ حکومت نے نیا بلدیاتی نظام متعارف کر کے سندھ پر جنگ مسلط کر دی: خالد مقبول

Published On 01 December,2021 03:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے نیا بلدیاتی نظام متعارف کر کے سندھ پر جنگ مسلط کر دی ہے، چیف جسٹس ان تمام معاملات پر سو موٹو ایکشن کیوں نہیں لیتے؟۔

ایم کیو ایم نے نئے بلدیاتی ایکٹ پر 11 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادر آباد مرکز پر نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ کرنے پر قومی اتفاق رائے ہوچکا ہے؟ معذور بلدیاتی نظام سندھ کے شہری علاقوں پر مسلط کیا جا رہا ہے، کب ایکشن لیا جائے گا؟۔

خالد مقبول صدیقی مزید بولے کے نئے بلدیاتی ایکٹ میں مشکوک شقیں شامل کی گئیں، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم ایم کے دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کے پوری دنیا میں بلدیاتی حکومتیں اور مئیر بااختیار ہوتے ہیں لیکن سندھ میں سب الٹا ہے، 2017 سے دائر ایم کیو ایم کی پٹیشن پر چیف جسٹس فیصلہ دیں تاکہ کراچی والوں کے لئے کچھ بہتری ہوسکے۔
 

Advertisement