سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج، نعرے بازی

Published On 02 December,2021 01:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنان اور عہدیدار ڈی ایم سی سینٹرل کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے، مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ احتجاج میں کے ایم سی ، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ کے ملازمین بھی شامل تھے۔ احتجاج کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماوں نے کارکنان سے خطاب کیا، مرکزی رہنما کنور جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ظالمانہ قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، شہر کے ہر ہر گلی کوچے میں احتجاج کریں گے مگر عوام سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارا ساتھ کوئی نہیں دے گا، خود ہی جانوں کا نذرانہ دے کر حقوق حاصل کریں گے۔

احتجاجی کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر  کراچی دشمن بل نامنظور  سمیت مختلف نعرے درج تھے۔

 

Advertisement