وفاقی کابینہ بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے یونٹ بڑھانے کا آج جائزہ لے گی

Published On 04 July,2022 12:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاری کر رہی ہے، وفاقی کابینہ بحلی کا بنیادی ٹیرف سات روپے اکانوے پیسے فی یونٹ بڑھانے کا جائزہ آج لے گی۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے اور جولائی اور اگست سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جبکہ اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز ہے تاہم بجلی کی قیمت میں کتنا اور کب کب اضافہ ہونا ہے۔ فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جس پر یکم جولائی سے عملدرآمد کیا جانا تھا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا معاملہ تاحال حکومتی کورٹ میں ہے جس پر فیصلہ آج کے کابینہ اجلاس میں متوقع ہے۔
 

Advertisement