کراچی: (دنیا نیوز) مون سون کے طاقتور سپیل کے دوران بادل برستے ہی کراچی پانی پانی ہو گیا، مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں خراب ہونے پر شہریوں کی اذیت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ اُدھر کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد میں مزید بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے سبی، مستونگ، کوئٹہ، چمن، پشین، آواران، پنجگور، تربت، اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔