لاہور: (دنیا نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج جہاں ان کا میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔
میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چیئرمین پی ٹی آئی آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد مگر ڈاکٹرز نے ایک روز آرام کا مشورہ دے دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔
قبل ازاں ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ کا دو گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹانگ پر 4 زخم آئے، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لئے وقت درکار تھا۔