پاکستان کی جانب سے فوری امداد پر ترک سفارتخانے کا اظہار تشکر

Published On 07 February,2023 05:01 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترک سفارتخانے نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے فوری بعد پاکستان کی جانب سے فوری امداد اور بھرپور حمایت پر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی یو ایس اے آر ٹیموں کو لے کر پاک فضائیہ کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر بحفاظت اڈانا پہنچ گیا ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم زلزلہ کے بعد فوری امداد پر پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
 

Advertisement