اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر تحریک انصاف کے اعتراضات کا فیصلہ کل سنائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے اختیار پر اعتراض عائد کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ اور توہین الیکشن کمیشن کیس کل سماعت کیلئے مقرر
پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی ممبران پر جرح کی دارخوست بھی دائر کر رکھی ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آخری سماعت 20 دسمبر کو ہوئی تھی۔