پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ خوراک کی جانب سے تمام فلور ملز کو مفت گندم کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا میں عوام کے لیے مفت آٹا کی فراہمی ختم کر دی گئی ہے، اب عوام سرکاری نرخوں پر ہی آٹا خرید سکیں گے۔
صوبے کے تمام کنٹرولر اور گودام اہلکاروں کو محکمہ خوراک کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔