کراچی :چڑیا گھرکی ہتھنی نور جہاں کی حالت بہتر نہ ہوسکی

Published On 19 April,2023 02:12 pm

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے چڑیا گھرکی ہتھنی نور جہاں کی حالت تاحال تشویش ناک ہے، انٹرنیشنل تنظیم فورپاز نے صحتیابی سے متعلق ویڈیو شیئرکردی ۔

کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحتیابی سے متعلق انٹرنیشنل تنظیم فورپاز نے کہا ہے کہ مقامی ٹیم اور فورپاز کی نگرانی و کوششوں کے باوجود ہتھنی کی صحت بہتر نہیں ہوئی۔

فورپاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نور جہاں کی حالت تشویشناک اور غیر یقینی ہے، کوششوں کے باوجود ہتھنی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے قاصر ہے۔

تنظیم کے مطابق ماہرین کی کمیٹی فوری مشورہ دے گی کہ ہتھنی کا مستقبل کیسے آگے بڑھایا جائے، فیلڈ میں موجود ٹیم اس کی تکلیف کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سےمیڈیا کو ہتھنی کی کوریج سےروک دیا گیا ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کےجمع ہونےاورآوازوں سےہتھنی بے چینی کاشکارہورہی ہے، ماہرین کی ہدایت پرانتہائی نگہداشت میں سب کاداخلہ بند کیا گیاہے۔