لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں الیکشن مہم کی مانیٹرنگ کے حوالے سے لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خالد گجر، میاں محمد اکرم عثمان، قیصر بٹ، علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈور ٹو ڈور کمپین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، الیکشن مہم کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے، پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین پر فوکس کریں، انتخابات میں شکست کے خوف سے امپورٹڈ حکمران ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف انتخابات کروانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، پارٹی سڑکوں پر نکلے کیلئے تیار بیٹھی ہے، عوام چور حکمران ٹولے کے ساتھ نہیں، عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
*پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں لاھور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس جیل روڈ پارٹی آفس میں منعقد۔* *PP 160 کی نمائندگی کرتے ہوے جناب حیدر مجید ایڈووکیٹ اُمیدوار PP 160 کی خصوصی شرکت pic.twitter.com/MWoEbmk6Xi
— PTI Lahore (@PTIOfficialLHR) May 3, 2023