ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

Published On 12 May,2023 07:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا، میڈیا سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق خبریں نہ چلائے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تک ایمرجنسی کے نفاذ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثناء اللہ

واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں چل رہی تھیں کہ کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔